نوابشاہ(بیورورپورٹ)دوڑ ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر التواء کا شکار۔پروجیکٹ منیجر پروجیکٹ امپلیمینشن یونٹ
حیدرآباد،میرپورخاص ڈویل کیرج وے حیدرآباد،میرپورخاص ڈویل کیرج وے پروجیکٹ حیدرآباد کی جانب سے فزیلیٹی رپورٹ کی عدم منظوری، شہری پریشان،تفصیلات کے مطابق ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے رہنما انور عادل خانزادہ کی درخواست پر ایگزیکٹو انجینئر پروونسشنل ہائی وے ڈویژن شہید بینظیر آباد کی جانب سے 60میل روڈ ریلوے پھاٹک نمبر06 پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر کے لئے مورخہ22/01/2024کو پروجیکٹ منیجر،پروجیکٹ امپلیمینشن یونٹ،حیدرآباد،میرپورخاص ڈویل کیرج وے پروجیکٹ حیدرآبادکولیٹر نمبر DB/G-189/3125 کے ہمراہ فزیلٹی رپورٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات منظوری کے لئے ارسال کی گئی تھیں۔مگرڈیڑھ سال گزرجانے کے باوجود پروجیکٹ منیجر نے اس سلسلے میں کوئی کاروائی نہیں کی ہے اور نہ ہی ایگزیکٹو انجینئر پروونسشنل ہائی وے ڈویژن شہید بینظیر آباد کی جانب سے پروجیکٹ منیجر حیدرآباد کو یادہانی لیٹر ارسال کیا گیا، جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،ایمرجنسی صورتحال میں پھاٹک بند ہونے کے سبب شہریوں کو گھنٹوں پھاٹک کھلنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے،اور اس پھاٹک پر ابتک کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں۔ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے رہنما انور عادل خانزادہ نے بتایا کہ ریلوے پھاٹک سٹھ میل روڈ پر اوو ہیڈ برج کی تعمیر شہریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے،کیونکہ اوور ہیڈ برج کی عدم تعمیر کے سبب شہر کی کثیر آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے،انہوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد اور دیگر حکام کو درخواستیں ارسال کی ہیں،جن پر جلد از جلد اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے
