نوابشاھ: حیسکو TRC بلڈنگ کی تعمیر میں سنگین کوتاہیاں نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)حیسکو کے ٹرانسفارمر ریکلیمیشن سینٹر (TRC) بلڈنگ کی تعمیرات میں غیر معیاری مواد اور خطرناک تعمیراتی طریقوں کے سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ یہ منصوبہ، جس کی (لاگت 4 کروڑ روپے) سے بھی زائد بتائی جاتی ہے، سرکاری ٹھیکیدار PC Chawla کی فرم کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیزائن واپڈا CDO (سینٹرل ڈیزائننگ آفیس) نے فراہم کیا ہے۔ حالیہ بارش کے بعد بلڈنگ کی باؤنڈری اور کھڈوں میں پانی بھر گیا، یہاں تک کہ کالموں میں بھی پانی داخل ہو گیا تھا۔مسئلے کے حل کے بجائے، جلدی میں تعمیراتی بلڈنگ کی پیٹ بھرائی (Earth Filling) کر دی گئی، جس سے مستقبل میں ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ – کالموں میں موٹا سریہ استعمال کیا گیا ہے، لیکن اس کی لیبارٹری چیکنگ یا معیار (SOP) کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں – بیموں (Beams) میں پتلا اور ہلکا سریہ استعمال کیا جا رہا ہے، جو تعمیراتی معیارات کے منافی ہے۔- حیسکو کے سول ورکس ڈویژن کے افسران سائٹ پر غائب دکھائی دیتے ہیں، جس سے تعمیراتی کوتاہیوں پر کوئی کنٹرول نظر نہیں آتا اور روزانہ کی بناء پر غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کا اندیشہ بڑھ گیا ہے- ماہرین کے مطابق، یہ عمارت زیادہ دیر تک کھڑی نہیں رہ سکتی- اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے، تو یہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا 4 کروڑ روپے کے منصوبے کی یہی کوالٹی ہونی چاہیےحیسکو_انتظامیہ سےمطالبہ ہے.کہ فوری معائنہ اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کروائی جائے۔ غیر معیاری مواد استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ . زمین بھرائی کے اثرات کا جائزہ لے کر اصلاحاتی اقدامات کیے جائیں۔
نوابشاھ: حیسکو TRC بلڈنگ کی تعمیر میں سنگین کوتاہیاں نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
