BBC Urdu TV

نوابشاھ(بیورورپورٹ)پسند کی شادی کرنے سے رشتہ دار دشمن بن گۓ میری اور شوہر کی جان کو خطرہ

نوابشاھ(بیورورپورٹ)پسند کی شادی کرنے سے رشتہ دار دشمن بن گۓ میری اور شوہر کی جان کو خطرہ ہے نواب شاہ پریس کلب میں ضلع حیدرآباد شہر ٹنڈوجام کے علاقہ علی آباد کی رہاٸشی مسکان ولد نظیر احمد، غلام مرتضیٰ ولد محمد مٹھل پھسیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا غلام مرتضیٰ پھسیا نے میرا رشتہ مانگا مگر میرے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کردیا مسکان کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا غلام مرتضیٰ پھسیا کی بہن شکیلہ میرے بھاٸ منیر کھوسو سے شادی کی ہوٸ میری شادی غلام مرتضیٰ پھسیا سے کرانی تھی میرا جب رشتہ مانگا تو میرے بھاٸی منیر اور وزیر سمیت چچا شبیر،شریف،ضمیر نے انکار کردیا اس کے بعد مجھے غلام مرتضیٰ پھسیا سے تین سال سے پیار ہے ہم دونوں نے پسند کی شادی کرلی ہے جس کے کاغذات آپ کے سامنے موجود ہیں میں اپنی گھر سے جب اکیلی نکلی تو ایک سوٹ پہن کر نکلی نہ کچھ کیش تھا نہ سونا نہ جگہ زمین کے کاغذات تھے نہ مجھے کسی نے اغواء کیا مجھے اور میرے شوہر غلام مرتضیٰ پھسیا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور میرے سسرالی والوں پر جھوٹے مقدمہ درج کرانے کی بھی دھمکیاں دی جاری ہے میرے گھر سے نکلنے اور شادی بعد میرے سسر محمد مٹھل پھسیا کو میرے بھاٸیوں اور چچا نےپولیس سے پکڑوادیا جنہیں گزشتہ روز چھوڑ دیا گیا ہمارا میڈیا کے ذریعہ سندھ حکومت، وزیر داخلہ سندھ،آٸ جی سندھ،چیف جسٹس ہاٸ کورٹ حیدرآباد ،ڈی آٸ جی حیدرآباد ،ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ ہے مجھے اور میرے شوہر غلام مرتضیٰ پھسیا کو تحفظ دیا جاۓ اور ہمارے اور سسرالیوں کے خلاف جو مقدمہ درج ہے وہ ختم کۓ جاۓ میں اپنے شوہر کے ساتھ ازواجی زندگی ہنسی خوشی سے گزارنا چاہتی ہوں۔

Exit mobile version