BBC Urdu TV

نوابشاھ(بیورورپورٹ)داماد ظالم بن گیا اپنے لوفر بیٹے کے لئے میری نابالغ پوتی کا رشتہ مانگ رہا ہے

نوابشاھ(بیورورپورٹ)داماد ظالم بن گیا اپنے لوفر بیٹے کے لئے میری نابالغ پوتی کا رشتہ مانگ رہا ہے

انکار پر ہمیں بچی کے اغواء اور قتل کی دھمکیاں دےرہا ہے ، یہ بات اے سیکشن تھانے کی حدود تاج کالونی کی رہائشی معمر خاتون اور اسکی پوتی مھک مغل نے نوابشاھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہی انھوں نے کہا کہ میرا دامادروز گھرمیں گھس کر ہم پر تشدد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے چھوٹے بیٹے مشکور زرداری کو مھک جوکہ ابھی پندرہ سال کی عمر میں ہے اسکا رشتہ دو نہیں تو مھک کو اغواء کرکے قتل کرادونگا انکا کہنا ہے کہ مھک کا رشتہ چچا کے لڑکے سے طے کردیا ہے بالغ ہونے پر شادی کرینگے مگرعلی گوھرزرداری جوکہ ہمارا داماد ہے دھمکیاں دے رہا ہے کہ جوبھی اس سے شادی کرے گا ماردیا جائےگا اور لڑکی کو بھی ماردیاجائے گا جبکہ اس نے اس سے قبل بھی میرے بیٹوں کو تھانے میں بند کرایا ہے اب بھی ہمیں اور پوتی مھک مغل کو جان کا خطرہ ہے اور وہ اسکول بھی نہیں جارہی ہے اور امتحانات بھی نہیں دینےجارہی ہے اور خوفزدہ ہے انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ صوبائی وزیرداخلہ چیف جسٹس سندھ ھائیکورٹ آئی جی سندھ ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد ایس ایس پی شھید بینظیر آباد غلام شبیر سیٹھار سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ دیکر انصاف دیا جائے بصورت دیگر ہمیں خطرہ ہے کہ ہمیں جان سے ماردیا جائےگا جسکا ذمیدار علی گوھر زرداری اور اسکے لوفر بیٹے ہونگے۔

Exit mobile version