دینہ : صحافی ملک ندیم عباس بیٹیوں کا اعزاز ۔ہمیشہ کی طرح تعلیمی پوزیشن برقرار وسیلہ اسلامک سنٹر اینڈ مفتی ایجوکیشنل دینہ کا سالانہ ارزلٹ جاری۔
تفصیلات کے مطابق صحافی ندیم عباس ملک کی تینوں بیٹیوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے نمرہ ندیم نے ٹوٹل نمبر 375میں سے 347نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی ہے اورساتویں کلاس میں اپنی جگہ بنالی ہے اور آمنہ ندیم نے 305نمبر میں سے 295نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور تیسری کلاس میں جگہ بنالی جبکہ میرب ندیم نے 305نمبر میں سے 290نمبر حاصل کیے ہیں وسیلہ اسلامک سنٹر اینڈ مفتی ایجوکیشنل دینہ میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی سکھائی جاتی ہے اسی موقع پر ناظم آعلی مخدوم حافظ وسیم انور کا کہنا تھا کہ دینی تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے ہمیں اپنے بچوں کی تربیت اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے جبکہ پرنسپل قاری محمد عبدالرحمن شمسی اور دیگر سکول انظامیہ نے اچھی پوزیشن پانے والے بچوں میں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیئے
