BBC Urdu TV

ناصر محمود أرائیں آف دھرابی کو چھپڑ بازار چکوال کا صدر منتخب کر دیا گیا

ناصر محمود أرائیں آف دھرابی
کو چھپڑ بازار چکوال کا صدر منتخب کر دیا گیا

تحصیل پریس کلب چکوال کہ سابق جنرل سیکرٹری اور معروف تاجر رہنما ناصر محمود ارائیں کو چھپڑ بازار کے تاجروں نے صدر منتخب کر لیا

چکوال(چوہدری عمران قیصر عباس۔بیورو رپورٹ)چکوال شہر کے سب سے بڑے چھپڑ بازار چکوال کے تاجروں نے تحصیل پریس کلب چکوال کے سابق جنرل سیکرٹری اور معروف تاجر رہنما ناصر محمود ارائیں آف دھرابی کو اپنا نیا صدر منتخب کر لیا اس سلسلہ میں جمعرات کے روز چھپڑ بازار چکوال کے تاجروں کا بڑا اکٹھ ہوا جس میں چھپڑ بازار سمیت ہسپتال روڈ کے تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ تمام تاجروں نے متفقہ طور پر ناصر محمود آرائیں کو مرچنٹ ایسوسی ایشن چھپڑ بازار کا صدر منتخب کیا اس موقع پر نو منتخب صدر ناصر محمود آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی چکوال اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر سرکاری اداروں سے اچھے تعلقات استوار کیے جائیں اور تاجروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایا جائے انہوں نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ چھ ماہ کے اندر چھپڑ بازار چکوال مرچنٹ ایسوسی ایشن جس کے الیکشن 10 سال قبل ایک جمہوری انداز میں ہوٸے تھے ان کو ایک بار پھر جمہوری انداز میں منعقد کروایا جائے اور تاجروں کو ان کا قیمتی ووٹ پول کرنے کا حق دیا جائے۔اس موقع پر شیخ حسنین مہدی سابق صدر مرچنٹ ایسوسی ایشن چھپڑ بازار چکوال سمیت ہسپتال روڈ کے کے تاجر رہنما اور صدر ملک جاوید اقبال اور راجہ ضیا انجم نے بھی شرکت کی اور تاجروں کی تقریب میں خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل جو ایک جعلی تنظیم بنائی گئی تھی اس کا جواب ایک بڑی تنظیم بنا کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ناصر محمود ارائیں نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ تاجر مرچنٹ ایسوسی ایشن ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد چھپڑ بازار کے تاجر برادری کو درپیش مشکلات کی ہر ممکن حد تک حل کرنا ہے۔*

Exit mobile version