BBC Urdu TV

نادرا نے انتخابات 2024 سے قبل دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کردی

نادرا نے انتخابات 2024 سے قبل دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے الیکشن 2024 کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔

کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عام انتخابات کے قریب ہونے پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) کے فوری حصول کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے کہا ہے کہ نارمل، ارجنٹ یا ایگزیکٹو فیس دے کر درخواست گزار 6 اور 7 فروری کو دفتری اوقات میں نادرا دفاتر سے شناختی کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔دریں اثنا، ملک بھر میں نادرا کے تمام ڈیلیوری مراکز کے اوقات کار میں تین گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، الیکشن 2024 کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، جلسوں اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت آدھی رات تک ہوگی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیلنجز کے باوجود آر اوز اور ڈی آر اوز اور سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ نمائندوں کو 260 ملین بیلٹ پیپرز کی بروقت فراہمی مکمل کر لی ہے۔

Exit mobile version