BBC Urdu TV

ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 4 کس منشیات فروش جہلم پولیس کے شکنجے میں

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 4 کس منشیات فروش جہلم پولیس کے شکنجے میں

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے محمد رحمان رضا ولد محمد صفدر ساکن رتوال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 12 بور رپیٹر معہ کارتوس برآمد

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس منشیات فروش محمد اویس ولد شوکت علی ساکن پنڈ جاٹہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1330 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 700 روپے برآمد اور سکندر خان ولد محمد انور ساکن افغان آباد دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1240 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 1300 روپے برآمد

تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش شمائلہ زوجہ حامد علی ساکن اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 310 گرام ہیروئن برآمد

تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ایوب ولد فرمان علی ساکن محلہ اسلامیہ سکول جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

Exit mobile version