رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری
ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت بدنام زمانہ منشیات فروش جہلم پولیس کی حراست میں
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم مدثر حسین ولد محمد حسین ساکن حال مقیم شانتی نگر جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد
تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالمجید عرف کالو ولد محمد نذیر ساکن ٹاہلیانوالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1260 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1350 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
