BBC Urdu TV

ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم سمیت 4 کس منشیات فروش اور آتش بازی

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم سمیت 4 کس منشیات فروش اور آتش بازی کا ملزم جہلم پولیس کی حراست میں

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سوھاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمم خلیل احمد ولد اللہ دتہ سکنہ قلعہ راجگان تحصیل سوھاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد اور ملزم محمد بلال ولد محمد نذیر سکنہ گھرالہ سوھاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹرشراب برامدکر کے مقدمہ درج کر لیا

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اعجاز عرف گڈو ولد سردار خان سکنہ کھجور والی گلی چوٹالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس اور سبطین حیدر عرف گورا ڈیلر ولد عرفان حیدر سکنہ نواں لوک جہلم کو گرفتار کرکے 180 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشد علی عرف اچھو پراچہ ولد طارق محمود سکنہ دھریالہ جالپ پنڈدادنخان جہلم کو گرفتار کر کے 220 گرام چرس برامد کی

تھانہ سول لائن پولیس جہلم نےآتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم محمد صابر ولد اورنگزیب سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے سامان آتشبازی4 پیکٹ شرنائیاں 21 پیکٹ پٹاخے ,2 پیکٹ فرشی گولے ,6 پیکٹ انار اور 2 پیکٹ ترلانی برآمد

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version