BBC Urdu TV

نائب صدر مستقبل پاکستان کا کچہ ماچھکہ میں 11 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا

نائب صدر مستقبل پاکستان کا کچہ ماچھکہ میں 11 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پولیس اہلکاروں کی شہادت قومی سانحہ،کچہ کے علاقہ میں فوج کی نگرانی میں آپریشن کیا جائے:سید راشد حسین بخاری
رحیم یار خان و راجن پور کچے کے علاقے نوگو ایریا،ڈکیتوں اور سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے:گفتگو
پولیس اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں،قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا:نائب صدر
حکومت پولیس فورس کی جدید تربیت اور ہتھیاروں کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا جواب دیا جاسکے

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے رحیم یار خان کچہ کے علاقے ماچھکہ پولیس کیمپ ٹو کے قریب ڈاکوؤں کے بزدلانہ حملے میں 11 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 7 کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت قومی سانحہ ہے جو ہمارے معاشرے کی بے حسی اور جرائم پیشہ عناصر کی بے لگام ہونے کی عکاسی کرتا ہے،پولیس اہلکار ہمارے محافظ ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں،ان کی شہادت دلوں پر ایک گہرا زخم چھوڑ گئی ہے، لیکن ان کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور رحیم یار خان اور راجن پور کے کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف پاک فوج کی سربراہی میں پکا آپریشن کیا جائے تاکہ کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ ممکن ہو۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کو پولیس فورس کی جدید تربیت اور ہتھیاروں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ ایسے حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے جس سے ان کا قلع قمع ہو۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے کنارے کچہ کے علاقے گزشتہ کئی دہائیو ں سے نوگو ایریا بنے ہوئے ہیں سندھ اور پنجاب حکومت کو مشترکہ آپریشن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان ڈاکوؤں کو کہیں بھی چھپنے کا موقع نہ ملے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
23-08-2024

Exit mobile version