BBC Urdu TV

نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست طلب

نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری کے لیے مہمانوں کی فہرست طلب کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدر ہاؤس کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب کے سلسلہ میں سپریم کورٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

صدر ہاؤس نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری تقریب کے لیے مہمانوں کی فہرست مانگی ہے، سپریم کورٹ نے فہرست دینے کے لیے کل تک کا وقت مانگ لیا ہے۔

Exit mobile version