BBC Urdu TV

نئے سال کے موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے

نئے سال کے آغاز پر جہلم پولیس کی فول پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات، مجموعی طور پر پولیس کے 550 سے زائد پولیس جوان و افسران نیو ایئر نائٹ اور مسیح برادری کی عبادت گاہوں پر ڈیوٹیز سر انجام دیں گے،

نئے سال کے موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،

ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک اہلکار ڈیوٹیز پر معمور ہوں گے،

شہریوں سے درخواست ہے کہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی ناگہانی صورتحال میں 15 پر پولیس کو فوری اطلاع دیں،

ڈیوٹی پر موجود پولس افسران آپکی حفاظت کےلئے موجود ہیں، دوران چیکنگ انکے ساتھ تعاون کریں،

نئے سال کے موقع پر جہلم کے باسیوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

والدین نئے سال خوشی کے موقع پر اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے روکنے کے لئے مثبت کردار ادا کریں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version