BBC Urdu TV

نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دیدی۔

نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دیدی۔

طالبان کی اعلی قیادت کے سروں کی قیمت اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا افغانستان میں قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے، یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہوگی۔طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی قیمت اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہے۔واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے آنے سے چند روز پہلے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔

Exit mobile version