میں ھوں جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی اور میرے والد تھے سردار حسین صدیقی جو کسی تعریف کے محتاج نہیں تھے میرے والد ایک ماہر تعلیم تھے اور انھوں نے علیگڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن پاس کیا تھا۔۔۔ میری گزری بسری زندگی پر ایک نظر ۔۔۔۔
سنہ 1963 میں سکھر کے امریکن مشنری اسپتال میں پیدائش ھوئی۔
ابتدائی چند سال خیرپورمیرس، گمبٹ اور پھر سکرنڈ میں گزارے کیونکہ والد محترم محکمہ تعلیم میں سروس کرتے تھے تبادلہ کے نتیجہ میں شہر شہر جانا پڑا تھا۔ پھر سنہ 1975 میں میرپورخاص آگئے اور یہیں سے والد سبکدوش بھی ھوئے۔
سنہ 1975 ۔۔۔ لیاقت پرائمری اسکول واقع تصویر و پرنس سینما روڈ وہاں سے پرائمری پاس کی۔
سنہ 1976 ۔۔۔ 1978 میں لال چند باغ میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول سے چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت پاس کی۔
سنہ 1979 ۔۔۔ 1980 میں فردوس سینما کے سامنے ماڈل ہائی اسکول سے نویں اور دسویں جماعت پاس کی ۔۔
سنہ 1981 تا 1985 تک گورنمنٹ شاہ عبداللطیف سائنس کالج سے انٹرمیڈیٹ پھر بی ایس سی پاس کیا۔
سنہ 1986 ۔۔۔ 1989 بی اے، بی کام اور ایم اے فردوس سینما کے سامنے ماڈل کالج سے پاس کیا پھر کراچی شفٹ ھوگیا اور یہاں
سنہ 1990 ۔۔۔ 1991 کو کراچی یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پبلک ایڈمنسٹریشن پاس کیا۔
18 مارچ سنہ 2001 سے 30 ستمبر 2019 تک اےآروائی میں جاب کی
اور اب فری لانس جرنلسٹ کے طور پر کام کررھا ھوں۔ الحمد للہ کراچی، حیدرآباد، ملتان، بہاولپور، منڈی بہاؤدین، رحیم یار خان، بکھر، فیصل آباد، گجرات، لاہور اور اسلام آباد شہر کے پرنٹ میڈیا (اخبارات) سے منسلک ھوں اور ساتھ ساتھ ویب نیوز سے بھی۔ اپنا بیدار کے نام سے یوٹیوب اور ویب نیوز کی تیاری کے متعلق غور کررھا ھوں۔ یاد رھے کہ سنہ 2008 سے بیدار ھونے تک ٹائٹل کے ذریعے کالم لکھتا چلا آرھا ھوں۔
سنہ 2000 میں شادی ھوئی اور اللہ نے چار پیاری بیٹیوں سے نوازا اللہ کا شکر ھے کہ اس نے مجھے چاروں کونوں سے رحمت بخشی جتنا شکر کروں کم ھے
میں ھوں جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی اور میرے والد تھے سردار حسین صدیقی جو کسی
