BBC Urdu TV

میں ابراہیم ہوں

میں ابراہیم ہوں

امی کے دل کا قرار ہوں

ابو کی دھڑکنوں کے پاس ہوں

مجھ میں بسی ہے جان اُن کی

میں اُن کے جینے کی آس ہوں

اب جو مر گیا ہوں میں

تو وہ کیسے جی پائیں گے

امی، ابو کے اداس چہرے

مجھے قبر میں نظر آئیں گے

اے اللہ میری تُجھ سے یہ دعا ہے

مجھ معصوم کی دعا نہ ٹھکرانا

مجھے خوابوں میں اُن سے

ہر روز ملوانا

(کاشف شمیم صدیقی)

Exit mobile version