BBC Urdu TV

میگھن مارکل کے الزامات پر بکھنگم پیلس کا آزاد تفتیش کاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

لندن: میگھن مارکل کے الزامات پر بکھنگم پیلس نے آزاد تفتیش کاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر میگھن مارکل نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہی عملے کی تضحیک کے حوالے سے ان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں ای میلز اور میسجز اور دستاویزات خود دیکھنا چاہتی ہوں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں جانب سے اس بڑھتے ہوئے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم بکھنگم پیلس نے آزاد تفتیش کاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Exit mobile version