BBC Urdu TV

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے متعدد افراد ہلاک

مقامی میڈیا نے بتایا کہ کم از کم 20 افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے لاپتہ ہیں اور چھت گرنے کے وقت بپتسمہ کی تقریب چل رہی تھیتصویر:

میکسیکو میں اتوار کے روز ایک چرچ کی چھت گرنے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد کے ہلاک ہوئے اور تقریباً 20 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پھنسے ہوئے لوگوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں، جنہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیڈاڈ میڈرو کے سانتا کروز میں چرچ کی چھت گرنے کے بعد زخمی ہونے والے تقریبا ًپچاس افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

ساحلی ریاست تامولیپاس کی پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت تقریباً 100 افراد چرچ میں جمع تھے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بپتسمہ کی ایک تقریب تھی۔

اس بارے میں ہمیں مزید کیا معلوم ہے؟
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، جبکہ دس افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ کم از کم 20 افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے لاپتہ ہیں اور چھت گرنے کے وقت بپتسمہ کی تقریب چل رہی تھی۔

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے کے بعد امدادای کاررروائیاں میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے کے بعد امدادای کاررروائیاں
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہرکو پیش آیاتصویر: Alejando de Angel/El Sol de Tampico/AP/picture alliance
ایسوسی ایٹیڈ پریس نے تمولیپاس ریاستی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ کی چھت گرنے کے وقت عمارت میں 100 کے قریب لوگ موجود تھے۔

تمولیپاس کے گورنر امریکو ولاریل نے ایکس یعنی ٹوئٹر پر لکھا، ” امدادی منصوبوں کو مربوط کرنے کے لیے، سیکیورٹی اور سول پروٹیکشن فورسز پہلے ہی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔”

بشپ آرمینڈو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ”ہم ایک بہت مشکل لمحے کا سامنا کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ یوکرسٹ کے جشن کے دوران ایک چرچ کی چھت گر گئی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ”اس لمحے میں ان لوگوں کو نکالنے کے لیے ضروری کام کیا جا رہا ہے جو ابھی تک ملبے کی زد میں ہیں۔”

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہرکو پیش آیا۔

سیڈاڈ میڈرو کی آبادی 200,000 کے قریب ہے اور یہ خلیج میکسیکو کے ساحل پر واقع ہے۔

ص ز/ ج ا (اے پی اے ایف پی، روئٹرز)

Exit mobile version