BBC Urdu TV

میڈیا کواڈینیٹر وزیراعلٰی شکایت سیل گوجرخان طاہر شاہی کی عرفان نیاز اسسٹنٹ فیلڈ آفیسر

میڈیا کواڈینیٹر وزیراعلٰی شکایت سیل گوجرخان طاہر شاہی کی عرفان نیاز اسسٹنٹ فیلڈ آفیسر سے ان کے آفس میں ملاقات عرفان نیاز اسسٹنٹ فیلڈ آفیسر نے طاہر شاہی کو آفس کا وزٹ کروایا اس موقع پر ان کا کہنا تھا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی رقم حاصل کرنے اور نئے مستحق افراد انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گوجرخان آفس آئیں، جن مستحقین کا اندراج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نہیں ہوا وہ اپنے شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم ساتھ لائیں مستحق افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گوجرخان میں شامل ہیں کو نوسربازوں سے بچنے اور خود کا حق لینے کے لیے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایزی پیسہ شاپس وغیرہ سے جب بھی رقم لیں تو دکاندار سے کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی لیں اس پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے جو رقم آپ کو دی گئی ہوتی ہے کہ بارے مکمل معلومات درج ہوتیں ہیں اور عرفان نے مزید کہا کہ اگر کوئی بندہ کسی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم سے کٹوتی کرتا ہے تو اس کی فوری طور پر ان کے دفتر جو جی ٹی روڈ نزد سرور شہید کالج کے قریب بنا ہوا ہے وہاں اطلاع دیں اس شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی میڈیا کواڈینیٹرطاہرشاہی نے سٹاف کے کام کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گوجرخان : سے بیورو چیف پنجاب راجہ فیصل کیانی کی خصوصی رپورٹ

Exit mobile version