*میڈیا مالکان کا محاسبہ*
ملک بھر کے تمام صحافتی تنظیموں کے عہدہ داران اورذمہداران سےگزارشات! جناب عہدہ داران صاحبان السلام علیکم ورحمۃ الله بعدسلام آپ تمام ذمہداران سے چند گزارشات پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں آپ سب عہدہ داران اچھی طرح سے واقف ہیں کہ ایک عام صحافی اور میڈیا ورکر اپنے اپنے اداروں کےظالمانہ رویئے سے خائف بھی ہیں اور متاثر بھی۔۔۔گزشتہ چند سالوں سے بڑے بڑے ٹی وی چینلز اور اخبارات نے ڈاؤن سائزنگ کےنام پراپنے ادارے کے ایسے ایسے ملازمین کو بھی فارغ کردیا جنھوں نے اداروں کو بنانے اسے پروان چڑھانے اور سنوارنے میں قلیدی کردار ادا کیا تھا یا یوں کہہ لیجئیے کہ اپنی تمام تر زندگی لگادیں تھیں لیکن نتیجأ انھیں کیا ملا صرف ایک تنخواہ دیکر فارغ کردیا گیا دوسری جانب پیمرا اور لیبر قوانین کو بھی بری طرح مسخ کیا۔ ان ظالمانہ بے انصاف رویئے پر بڑے بڑے اینکرز اور صحافیوں نے شتر مرغ کی طرح آنکھیں بند کرلیں نہ ایک جملہ بولا اور نہ لکھا ایسے تمام کے تمام صحافی اینکروں کا شدید محاسبہ کرکے انکی بے حسی اور لاپروائی پر عملی بائیکاٹ کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے ۔ دوسرا یہ کہ وزارت انفارمیشن ٌ پیمرا ٌ وزیر اعظم عمران خان ٌ چیرمین سینیٹ و قومی / صوبائی اسمبلیوں اورچیف جسٹس سپریم کورٹ کو میڈیا مالکان کے معاشی قتل یعنی ڈاؤن سائزنگ ْٰ تنخواہ کا تاخیری حربے ٰ بنیادی ضروریات انشورنش ٰ میڈیکل اور ای او بی آئی نہ دینے پر سخت نوٹس لینے پر آمادہ کیا جائے اور ان ظالمانہ روئیے پر نہ میڈیا مالکان کی جانب سے حکومت اور میڈیا عہدہ داران کو دباؤ اور بلیک میلنگ میں ہر گز گز نہیں آنا چاہئےچاہےمالکان ذمہداران کو بڑی سے بڑی لالچ و مراعات ہی کیوں نہ دیں۔ یاد رکھیں ہم سب متحد رہیں گے تو بڑی سے بڑی قوت بھی بال بھیگا نہیں کرسکتی بصورت دیگر ہمارے اندر ٹوٹ پھوٹ رہی تو ہمیں ہلکا سا ہوا کا جھونکا بھی ڈھیرکرجائیگا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب اپنے متاثرین کیلئے قانونی اخلاقی اور آئینی سطح پر میڈیا مالکان کا محاسبہ کرکے انہیں مجبور کردیں کہ وہ معاشی قتل کو فوری بند کرکے سابقہ مقتولیں کا فوری ازالہ کریں کیونکہ ایک صحافی نہیں بلکہ ایک خاندان برباد ہورہا ہے۔ اگر ہمارے عہدہدار اپنے صحافیوں کے مسائل کیلئے یکجا نہیں ہوسکتے تو پھر ان تنظیموں کا کیا فائدہ اور کیا مقصد ۔۔۔!!
جاوید صدیقی جرنلسٹ کالمکار کراچی ۔۔۔۔
ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ (کے یو جے) اینڈ کراچی پریس کلب (کے پی سی)*
