میڈیا اور بازار
معاشی قتل اور اس پر تمسخر
واہ رے میڈیا تیرا منافقانہ چہرہ
صبح و شام بھونکتے ہیں اینکرز
کبھی نہ بولےکیوں ھوا ھے ستم
مالکوں کی تلواگری میں ھیں پست
صحافتی محفل کو بنادیا ضیافت
جو حق پے رہے ہیں وہ کہیں کے نہیں
یہ بازار ھے تحریر و زبان بکتے ہیں
جو جس قدر جھوٹا فریبی ہوتا ھے
وہ اسی قدر مہنگا قیمتی بکتا ھے
اے ریاض!! تیرے جیسے سچوں کا یہاں کیا کام
یہ منڈی ھے یہاں کچرا جلتا نہیں بکتا ھے
(ریاض شاعری میں تخلص ھے۔۔ شاعر و جرنلسٹ جاوید صدیقی)
