میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون فیض محمد شیخ کی زیر قیادت کشمیر یکجہتی ریلی مرکزی آفس سے چینیوٹ ہسپتال تک نکالی گئ
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں)
میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون فیض محمد شیخ کی زیر قیادت کشمیر یکجہتی ریلی مرکزی آفس سے چینیوٹ ہسپتال تک نکالی گئ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمد ہارون ، پی ایس 95 یوتھ کے وقار لودھی ٹی ایم سی کے افسران و ملازمین نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر میونسپل کمشنر فیض محمد شیخ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کئ دہائیوں سے جاری ریاستی جبر، ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا استقلال اور حوصلہ پوری قوم کے لیے ہمت و جرات کی علامت ہے۔ گزشتہ 75 سالوں سے کشمیر کے عوام ہندوستان کے غاصبانہ قبضے میں سانس لے رہے ہیں انکے شب و روزاس خوف میں گزر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم سب کو اس کی قدر کرنے چایئے ہے آزادی کی قدر ہمیں کشمیر، شام، فلسطین اور برما کے مسلمانون سے پوچھنی چاہئے ہے کشمیریوں پرمسلسل مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہاں کے عوام نہیں جانتے کے اگلی صبح کون اس جہان فانی سے رخصت ہوجائے اس ماحول میں کشمیر کے مسلمان زندگی گزار رہے ہیں ہم وہاں کہ مسلمانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری سرحدیں ضروربند ہیں لیکن ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن جو پانچ فروری کی مناسبت سے منایا جا رہا ہے جس میں ہم کشمیری بھائیوں کو یہ بتا رہے ہیں کہ جس وقت ضرورت پڑی ہم قربانی دیں گے اور ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بہن، بھائیوں کی سات دہائیوں سے جاری آزادی کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین اور سلام – انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری بہن بھائی آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔
