مینجنگ ڈائریکٹر اثریہ للبنات اور مینیجنگ ڈائریکٹر این ایبلرز سکول حافظ احمد حقیق کی جانب سےاین ایبلرز سکول کا افتتاح
جہلم (محمد زاہد خورشید) School of Enablersکی جانب سے اثریہ للبنات میں نئے کیمپس کے قیام کی شاندار تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں مسلم لیگ نون کے صدر نوابزاہ طالب مھدی۔ جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری عبداللطیف ۔ مایہ ناز سوشل میڈیا ایکٹویسٹ آصف جٹ نے خصوصی شرکت کی اور جہلم میں این ایبلرز سکول کے قیام کو خوش آئند اقدام کہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سی ای او ثاقب اظہر اور سی او او فیصل ثاقب نے سکول آف این ایبلرز کے اغراص و مقاصد بتائے تقریب کے آخر میں مینجنگ ڈائریکٹر اثریہ للبنات اور مینیجنگ ڈائریکٹر این ایبلرز سکول حافظ احمد حقیق اور رئیس الجامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا اصل مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت دینا ہے۔
