BBC Urdu TV

میری اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔لطیف

میری اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔لطیف کھوسہ

بشری بی بی اور میرے درمیان گفتگو ذاتی تھی جو لیک کی گئی۔سابق وزیر اعظم کے وکیل

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  اور سابق وزیراعظم کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میری اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے متعلق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کے حوالے سے رد عمل دیا.انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور میرے درمیان گفتگو ذاتی تھی جو لیک کی گئی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ گفتگو کلائنٹ اور وکیل کے درمیان تھی، جنہوں نے گفتگو لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے۔ یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا کہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے۔ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔

Exit mobile version