میرپور و جہلم (رپورٹ ملک ندیم عباس) انجمن فلاح و بہبود انسانیت نادار مریضون کیلئے امید کی ایک کرن ہے فری کڈنی ڈیلائسز سینٹر میں مفت علاج، ایمبولینس اور سہولیات مہیا کرنا قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار گروپ مینجر داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ قاضی محمد عابد نے انجمن فلاح انسانیت میرپور کے صدر وانچارج کڈنی ڈائیلاسز سینٹر میرپور میں ڈاکٹر طاھر محمود سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ایڈمن آفیسر جہانگیر مغل، ایڈمن آفیسر منیر عبدالماجد،
سوشل موبیلائزر عائشہ ملک،
میڈیا ایڈوائزر ظہور رشید اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا اس موقع پر قاضی محمد عابد نے کہا کہ اپنی زندگی گردوں کے مریضوں کی خدمت میں وقف کر دینا ڈاکٹر صاحب کی انسانیت کیلئے ہمدردی کی ایک عملی مثال ہے سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات سے مستحق مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولیات فراہم کرنا مریضوں کو مفت ایمبولینس سروس کی سہولیت ،ادویات کی مفت فراہمی ایسے کام ہیں جو آج تک ریاست بھی نہیں کر پائی۔ اس موقع پر انچارج کڈنی ڈیلائسز سینٹر ڈاکٹر طاہر صاحب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فری کڈنی ڈائیلاسز سینٹر کا منصوبہ عرصہ 16 سال سے انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے زیر انتظام ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میں جاری ہے جہاں گردوں کے امراض میں مبتلا سالانہ ہزاروں مریضوں کےڈائیلاسز بالکل مفت کیے جاتے ہیں اور یہ تمام عمل مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہوتا ہے انجمن کی یہ کوشش ہے کہ مریضوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گردوں کے ڈائیلاسز مکمل علاج نہیں لہذا مکمل علاج کیلئے ٹرانسپلانٹ سینٹر کا قیام عمل میں لانے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں جلد عوام کو میرپور میں ٹرانسپلانٹ سینٹر کی سہولت بھی عوام علاقہ کے تعاون اور حکومت کے اشتراک سے مہیا ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر صاحب نے مزید بتایا کہ محدود وسائل کیساتھ بہترین خدمات سرانجام دینے کیلئے کوشاں ہیں اور ہماری اپیل ہے کہ اپنی زکواۃ وصدقات میں سے اس ادارے کی خدمات کو دیکھتے ہوئے کچھ حصہ ضرور نکالیں تاکہ ایسے مریضوں کے چہروں پر بھی خوشی لائی جا سکے جو اتنے مہنگے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔
میرپور و جہلم (رپورٹ ملک ندیم عباس) انجمن فلاح و بہبود انسانیت نادار مریضون کیلئے امید کی
