BBC Urdu TV

میرپورخاص ٹریژری آفس

میرپورخاص ٹریژری آفس

تحریر: جاوید صدیقی

ھمیں صحافت میں یہی پڑھایا سیکھایا سمجھایا اور ٹریننگ دی گئی ھے کہ زمینی حقائق کے تحت سچ و حق پر لکھنا بولنا کہنا اور بیان کرنا چاہئے آپ اسے ذاتی طور پر پسند کریں یا نہ کریں اور یہ بھی تعلیم دی کہ ہمیشہ صحافت میں تنقید برائے اصلاح کے پہلوؤں سے باہر ہرگز ہرگز نہیں نکلنا۔ حالیہ دنوں میں میرا میرپورخاص ٹریژری آفس جانا ھوا۔ اس دورے سے قبل بھی گیا تھا مگر اس وقت جو حالت ٹریژری آفس کی تھی کوئی انسان نہ جاسکتا تھا نہ بیٹھ سکتا تھا جابجا چھتوں کا پلستر اکھڑ چکا تھا در و دیوار خستہ حالی کے سبب ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے، گویا جیسے کوئی بھوت بنگلہ ھو لیکن جب ڈسٹرکٹ اکاؤنٹینٹ آفیسر جناب نعیم لیاقت صاحب تعینات ھوئے تو انھوں نے مشاورت اور اجازت اکاؤنٹینٹ جنرل آف سندھ کے بھرپور تعاون اور رہنمائی کیساتھ اسلام آباد کو صورتحال سے بآور کرایا جس پر فنڈ ریلیز ھوئے اور میں نے خود جاکر دیکھا کہ دفتر کا تمام کا تمام حصہ تعمیر کے بعد اس قدر خوبصورت اور مضبوط ھوگیا کہ جیسے کبھی کھنڈر تھا ہی نہیں، یہی نہیں بلکہ سائلین کی سہولت کیلئے کنیوٹراز ٹوکن بہترین ائرکنڈیشن نشت تیار کرائیں اور تمام امور کو کمپیوٹرائز کرکے ہیڈ آفس اے جی سندھ کراچی سے منسلک بھی کردیا۔ سندھ کے تمام سرکاری ملازمین و پینشنرز کیلئے سب سے بڑی خوش آئند بات یہ ھے کہ اکاؤٹینٹ جنرل آف پاکستان نے چیف اکاؤٹینٹ کو پورے سندھ بھر میں نیٹ ورکنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی اجازت بھی دیدی ھے۔ انشاءاللہ مستقبل قریب میں اے جی سندھ سمیت اے جی پی آر بھی اپنے سائلین کیلئے ایک تازہ خوشگوار ادارہ قرار پائے گا جو موبائل کے ایک بٹن کیساتھ منسلک ھوگا

Exit mobile version