BBC Urdu TV

میرپورخاص شہر کو آج سے بجلی لوڈ شیڈنگ فری زون کر دیا گیا

میرپورخاص شہر کو آج سے بجلی لوڈ شیڈنگ فری زون کر دیا گیا.

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر لوڈ شیڈنگ زون عوام کے لیے تحفہ ہے-نگراں وزیر اعلیٰ سندھ

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میرپورخاص شہر کو آج سے باقائدہ بجلی لوڈ شیڈنگ فری زون کردیا گیا ہے افتتاحی تقریب منعقد . تفصیلات کے مطابق میر پورخاص کو باقائدہ لوڈ شیڈنگ فری زون بنانے کے لیے افتتاحی تقریب ایس ای حیسکو افس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی سندھ جسٹس ( ر ) مقبول باقر ، وفاقی وزیر انرجی و پاور محمد علی ۔وفاقی سیکرٹری انرجی راشد محمود لنگڑیال نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جبکہ ایڈیشنل وفاقی سیکرٹری انرجی پاور حسن نقوی کمشنر میرپورخاص فیصل عقیلی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود سی ای او حیسکو بشیر احمد ،گجر ایس ایس پی عادل میمن ایس ای حیسکو رشید احمد انصاری چیئرمین بی او ڈی جمیل احمد شیخ جنرل مینیجر آپریشن رانا ایوب جنرل مینیجر ٹیکنیکل گل منیر سرھیو و دیگر حیسکو افسران ، حیسکو ترجمان محمد صادق کبر و صحافیوں نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی بذریعہ زوم میرپور خاص میں تقریب میں شرکت اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر ) مقبول باقر نے کہا کہ میرپورخاص کو لوڈشیڈنگ فری ڈکلیئر کرنے کے مقصد سے تقریب منعقد کی گئی ہے، جس میں سیکریٹری توانائی راشد محمود لنگڑیال ، ایڈیشنل سیکریٹری پاور حسن نقوی، سی ای او حیسکو بشیر احمد، جبکہ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی اسلام آباد سے بذریعہ زوم لنک کے شریک ہوئے . نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ
جیسا کہ آپ تمام کو معلوم ہے کہ آج 25 دسمبر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش ہے، اس اہم دن پر حکومت وقت کی جانب سے اہلیان ِ میرپورخاص کے لئے لوڈشیڈنگ فری بجلی کی سہولت کا آغاز کیا جارہا ہے، حیسکو انتظامیہ اور ان کی پوری ٹیم بالخصوص محنت کش ورکرز کو میرا سلام ہے، اور کہا کہ میرپورخاص کے تمام 16 فیڈروں پر کومبنگ کا کام کیا ہے، جس میں میٹروں کی سیکیورنگ، ٹرانسفارمروں کی سیکیورنگ، کھنبہوں اور تاروں کی درستگی/ سیدھا کرنے کا کام، اور ترقیاتی کام بھی کرتے رہے، جہاں لاسز 30 فیصد تھے، انکو کم کر کے 17 فیصد تک لائے ہیں اور ریکوری میں بھی اضافہ ہوا ہے، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 7 ستمبر 2023 سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم شروع کر رکھا ہے، تاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی مالی حالات بہتر ہوسکے، بجلی چوری جیسی برائی کا خاتمہ کرکے لوڈشیڈنگ فری بجلی کی سہولت عوام کو دی جاسکے، حیسکو کی پوری انتظامیہ کے ساتھ سندھ حکومت مکمل تعاؤن کررہی ہے ،میری میرپورخاص کی عوام سے اپیل ہے کہ آپ بھی اپنی قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی قانونی طریقے سے استعمال کریں، عوام بجلی چوری کرنے اور انکے سہولت کاروں کے خلاف حکومت کی اس مہم میں بھرپور تعاؤن کریں۔ اور لوگوں سے اپیل ہے بجلی کے بل مقررہ وقت پر ادا کریں تاکہ لوڈشیڈنگ فری سہولت ملتی رہے،حیسکو انتظامیہ لوڈشیڈنگ فری بجلی کی سہولت دیگر بڑ ے شہروں میں دینے پر کام کریں، عوامی خدمت کے لئے حکومت ادارے بناتی ہے، ادارے اپنی سروس بہتر تب دیں گے جب عوام کا تعاؤن ہوگا، جس کی مثال آج کا دن ہے کہ میر پور خاص کو لوڈشیڈنگ فری کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میرپورخاص لوڈ شیڈنگ فری ہونے پر لوگوں کو مبارک ہو اور امید ہے کہ حیسکو دیگر شہروں میں بھی اس طرح کام کرکے بجلی کی بہتر سروس دے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری انرجی راشد محمود لنگڑیال نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں دو شہروں میرپور خاص اور مردان کو لوڈ شیڈنگ فری زون بنانے کیلئے منتخب کیا گیا تھا اس ضمن میں میر پور خاص میں کئی مسائل درپیش تھے تا ہم میرپور خاص کے 16 فیڈر میں لوڈ شیڈنگ فری زون بنانے میں کامیابی ملی ہے جس سے نیشنل گرڈ میں 65 ارب روپے کی بجلی بچت ہوگی. اس موقع پر چیف حیسکو بشیر احمد گجر نے کہا کہ وزارت توانائی کی جانب سے میرپور خاص ماڈل سٹی لوڈشیڈنگ فری منصوبے کا آج 25 دسمبر 2023 پر باقاعدہ افتتاح کیا جارہا ہے، اور میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ صوبہ سندھ کا یہ پہلا شہر میرپورخاص ہے جسے لوڈشیڈنگ فری کیا جا رہا ہے، یہ اعزاز بھی اہلیان میرپور خاص اور اس کی انتطامیہ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبے کو مکمل کرنے میں ضلعی انتطامیہ، پولیس، تاجر برادری اور صحافی برادری کے مکمل تعاؤن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کیونکہ میرپور خاص شہر کے 16عدد 11کے۔وی۔ فیڈروں کے 42 ہزار صارفین کے میٹرز سیکیور کرنا، اضافی ٹرانسفارمرز لگانا، کومبنگ سیکیورنگ۔اور پولوں تاروں کو سیدھا کرنے جیسے مشکل کام کو حیسکو انتطامیہ کے افسران اور محنت کشوں نے دن رات محنت کرکے مکمل کیئے۔اس سے میرپورخاص شہر میں 10 ملین یونٹس کی بچت ہوگی۔اور پورے حیسکو ریجن میں کومبنگ کے کام سے 364 ملین یونٹس کی ایک سال میں بچت ہوگی۔ہماری اولین ترجیح ہے،صارف دوست سروس کے تحت بجلی کی بہتر فراہمی اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کریں تاکہ ہم مزید بہتر سروس دینے میں کامیاب ہوسکیں چیف حیسکو نے بتایا کہ 16 فیڈر میں نومبر اور دسمبر میں کمرشل لاسز 30 فیصد تھے جو کہ کم ہو کر 17 فیصد رہ گئے ہیں اور کہا کہ حیسکو اسٹور میں تمام ضروری سامان موجود ہے وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری انرجی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کے تعاون سے ہمیں کامیابی ملی ہے تاہم حیسکو کی ذمہ داری میں اضافہ ہو گیا ہے کمشنر میرپورخاص نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ فری زون شہریوں کے لیے بڑا تحفہ ہے حیسکو اور ضلع انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی سے پایا تکمیل تک پہنچے ہیں اخر میں صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے-

Exit mobile version