BBC Urdu TV

میرا موقف ، میرا خیال

میرا موقف ، میرا خیال

تحریر: جاوید صدیقی

دنیا کی جاہلیت میں صف اول میری قوم پاکستانی ھے۔ جو کسی بھی مسلہ، بات، اعلان یا خبر پر بناء تصدیق، غور، مشاہدہ، تحقیق اور حقائق کو جانے بغیر جوش و جذبات میں وہ اس قدر بہک اور گمراہ ھوجاتے ھیں کہ انہیں اپنے منفی اعمال کا احساس تک نہیں رہتا، جو بعد میں صدیوں پچھتاوہ، افسوس اور غم میں مبتلا کرجاتا ھے۔ ھماری قوم کا المیہ یہ کہ غلطیوں سے سیکھنے اور سمجھنے کے بجائے مزید غلطیوں، کوتاہیوں میں مبتلا رھتے ھیں۔ افسوس کہ ھماری قوم نے شعور، ذہانت، غور و فکر، تحمل اور برداشت کو اپنایا ہی نہیں، اپنی ان سنگین غلطیوں کے سبب نظام ریاست و حکومت کو سدھارنے کیلئے خود اپنا مثبت کردار کبھی ادا نہیں کیا بلکہ انہی ظالموں، جابروں، منافقوں اور غدار سیاستدانوں و حکمرانوں کو سر پر بیٹھایا، انکے نعرے لگائے، انکے گیت گائے جو بیرون آقاؤں کی تکمیل میں اس قوم کو چارہ بنائے رکھتے رھے یاد رھے کہ ستر سالوں سے اسی اشرفیہ پارلیمینٹیرین حکمرانوں اور سیاستدانوں نے مقننہ میں صرف اور صرف اپنی ذات کیلئے اپنی پارٹی کیلئے اور اپنے ہی خاندان کیلئے قوانین مرتب کئے اور تحفظ دیئے لیکن عوام کا جینا محال اور حرام کردیا یہی نہیں بلکہ قومی خذانے کو باپ کی جاگیر سمجھتے ھوئے بیدریغ استعمال کئے رکھا دوسری جانب اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر لادتے رھے۔ من حیث القوم ھم سب سے صراط المستقیم کو چھوڑے رکھا ھے یہی سبب ھے کہ ھم سب کے سب بھٹک رھے ھیں اور خود اپنے ہاتھوں سے اپنا ہی جسم نوچ نوچ کر لہولہان کرچکے ھیں۔ ھمارا وجود ھماری زندگی ھمارا ملک ھے ھم من حیث القوم ھم نے قائداعظم محمد علی جناح کی وصیت کے مطابق آئین و دستور نہیں بنایا۔ آپ قائداعظم سے جب ایک انگریز صحافی نے پوچھا تھا کہ آپ پاکستان میں کونسا نظام قائم کریں گے اور کونسا آئین بنائیں گے تو آپ نے کہا ھمیں اللہ نے ھمارے پیارے نبی و پیغمبر کے ذریعے 1400 سال قبل نظام اور آئین اس مقدس کتاب قرآن میں دیدیا تھا یہی ھمارا آئین اور نظام ھے۔ پی پی پی نون لیگ پی ٹی آئی ایم کیو ایم ق لیگ فینگشنل جماعت اسلامی سمیت کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں کہ جس نے پاکستان اور قائداعظم کی وصیت کے مطابق عمل کیا ھو، ان سب نے ملک و قوم سے غداری کی ھے، لوٹ گھسوٹ، بدامنی، بے ایمانی، رشوت ستانی، عدم استحکام، عدم تحفظ، لاقانونیت، قتل و غارت، مہنگائی سمیت بیشمار برائیاں ان جمہوری ٹھیکیداروں نے پیش کی ھیں۔ ان سب کنجروں کا بادشاہ و سہولتکار بدنام زمانہ ملک ریاض ھے اگر عدالت صرف ملک ریاض کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردے تو ایسے ایسے بے نقاب ھوجائیں گے کہ کبھی کسی بھی پاکستانی نے سوچا بھی نہیں ھوگا کہ یہ بھی بدکردار تھے۔ اب دیکھتے ھیں کہ عدالت کب عدل و انصاف کے توازن کو قائم کرنے کیلئے ملک ریاض پر ہاتھ ڈالتے ھیں۔ جرنیل ھوں یا بڑے بڑے نوکرشاہی بڑے بڑے میڈیا پرسن اور سیاستدان ملک ریاض کی جیب سے باہر نکلیں گے اگر پاکستان اور قوم کی بقاء و سلامتی اور خوشحالی یقینی عمل میں لانا ھے تو ملک ریاض کو گرفتار کرکے سب طاقتور شخصیات کا بھی محاسبہ یقینی بنایا جائے دنیا دیکھے گی کہ ان سب کے حلق تک قومی دولت لوٹی ھوئی نظر آئیگی۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version