BBC Urdu TV

میدان جنگ میں صبر و تحمل و استقامت کیساتھ انسانیت کے تحفظ کیلئے عملاً پُر عظم فیلڈ مارشل

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

*میدان جنگ میں صبر و تحمل و استقامت کیساتھ انسانیت کے تحفظ کیلئے عملاً پُر عظم فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کیلئے نوبل امن انعام کی نامزدگی کی عالمی اپیل*

تحریر: جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ کراچی
ھمارے دوست محمد صغیر قریشی سیکریٹری اطلاعات، عام لوگ اتحاد پاکستان، کراچی، پاکستان لکھتے ہیں کہ آج کی دنیا جنگی معیشتوں، انتہا پسندی اور عالمی انتشار کی لپیٹ میں ہے۔ ایسے دور میں امن کے اصل علمبرداروں کی پہچان اور انکا اعتراف وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے امن، استحکام اور ہم آہنگی کی علامت بن کر ابھرے ہیں۔ بطور ستر ویں آرمی چیف، جنرل عاصم منیر نے قیادت ایک ایسے وقت میں سنبھالی جب ملک داخلی بحران، سیاسی کشمکش و بین الاقوامی دباؤ کا شکار تھا مگر انکی بصیرت افروز قیادت نے ادارہ جاتی نظم و ضبط، آئینی بالادستی، اور قومی یکجہتی کو بحال کیا۔ ان کے نمایاں کارنامے جو امن کے فروغ میں مددگار ثابت ہوئے، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا دفاع میں جنرل منیر نے سیاسی عمل میں فوجی مداخلت سے اجتناب کرتے ہوئے اداروں کی عزت اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ اگر انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے تو انکے تدبر و حکمت عملی میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے ذہن سازی، سماجی انضمام، اور انٹیلیجنس پر مبنی اقدامات شامل ہیں، جو بغیر کسی بڑے تصادم کے کامیابی سے نافذ کئے گئے۔ انسانی ہمدردی اور فلاحی خدمات کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو سیلاب زدگان کی مدد ہو یا پسماندہ طبقات کی حمایت، جنرل منیر نے انسانیت کی خدمت میں عسکری کردار کا مثالی مظاہرہ کیا اور خطے میں امن کی سفارتکاری کی بات کیجائے تو انہوں نے علاقائی تعاون کو فروغ دیکر کشیدگی کے باوجود جنگ سے گریز کو ترجیح دی، اور اپنے آپکو ایک سفارتکار جرنیل کے طور پر منوایا۔ جنرل عاصم منیر ایک ایسے سپاہی ہیں جنکے دل میں انسانیت، تدبر، انصاف، اور امن کی تڑپ موجود ہے۔ جب دنیا جنگجوؤں کو ہیرو اور امن کو کمزوری سمجھنے لگی ہو، تو ایسے قائدین کو عالمی سطح پر سراہنا ضروری ہے۔ نوبل امن انعام کیلئے سفارش پر من حیث القوم ہم دنیا بھر کے ان کروڑوں افراد کی نمائندگی کرتے ہیں جو امن، انصاف، اور انسان دوستی کے خواب دیکھتے ہیں، اور اس بنیاد پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی پُر زور سفارش کرتے ہیں۔ انکی قیادت الفریڈ نوبل کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔ یہ صرف ایک خراج تحسین نہیں بلکہ ایک تاریخی ذمہ داری ہے۔

Exit mobile version