میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میاں افتخار حسین نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا۔اس موقع پر میاں افتخار حسین نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا سے ملاقات کی، اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی موجودگی میں سید محمد علی شاہ باچا کو 26 جولائی 2025 کو باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہونے والے #قامی_امن_جرگہ میں شرکت کی دعوت دی۔عوامی نیشنل پارٹی کے وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، نائب صدور شاہی خان شیرانی اور صلاح الدین مومند، جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان، سیکرٹری برائے یوتھ افیئرز ثناء گلزار ایڈوکیٹ، صوبائی کلچر سیکرٹری اکبر ہوتی ایڈوکیٹ اور صوبائی سالار شاکر شنواری شامل تھے۔
