BBC Urdu TV

میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی سردار نسیم خان بروز منگل 28 دسمبر 2021 ء کو

میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی سردار نسیم خان بروز منگل 28 دسمبر 2021 ء کو منتخب ہائوس کا آخری اور الوداعی اجلاس منعقد کریں گے

جس کے ساتھ ہی وہ منتخب ڈپٹی میئر چوہدری طارق، چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلروں کے ہمراہ اپنی ذمہ داریوں سے باضابطہ سبکدوش ہوجائیں گے حکومت پنجاب نے گورنر چوہدری محمد سرور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر صوبے کے تمام بلدیاتی ادارے یکم جنوری 2022 ء سے توڑنے کا اعلان کر رکھا ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے پانچ دسمبر 2015 ء کے بلدیاتی الیکشن ہوئے تھے جن میں مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت حاصل کی تھی جبکہ لال حویلی سے شیخ راشد شفیق اپنی ہوسی سے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن ایم این اے بننے کے بعد وہ یوسی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے تھے جبکہ تحریک انصاف سے صرف دو چیئرمین الحاج اظہر اقبال ستی اور ممتاز خان منتخب ہوئے تھے 2018 ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہو کر اقتدار میں آئی تو پنجاب کے بلدیاتی ادارے معطل کر کے ایڈمنسٹریٹر ز مقرر کر دئے تھے اس حکومتی اقدام کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیاگیا تھا عدالت عظمیٰ نے سماعت مکمل ہونے پر اسی سال پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کردئے تھے جنہیں آئندہ بلدیاتی الیکشن سے قبل اپنی مدت پوری ہونے پرباضابطہ تحلیل کیا جا رہا ہے

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version