میئر لندن صادق خان کا ٹریفک فیس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان۔
میئر صادق خان نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے مکمل رعایت ختم کردی۔
لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میئر لندن صادق خان نے کنجیشن چارج (ٹریفک فیس ) میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صادق خان نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے مکمل رعایت ختم کردی جس کے باعث آج سے الیکٹرک گاڑیوں پر بھی کنجیشن چارج لاگو ہوگا۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ 2 جنوری 2026 سے نیا رعایتی نظام نافذ ہوگا، رعایت کیلئے آٹو پے میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت الیکٹرک کاروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی جبکہ بڑی الیکٹرک وینز اور گاڑیوں کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روزانہ کنجیشن چارج 15 سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ کر دیا گیا، دیر سے ادائیگی پر چارج 21 پاؤنڈ تک ہوگا۔اس حوالے سے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ ٹریفک کم کرنا معیشت کے لیے ناگزیر ہے، کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ ابتدا ہی سے عارضی تھا۔
