BBC Urdu TV

مہنگائی 70ماہ بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے تو عوام ثمرات سے کیوں محروم ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مہنگائی 70ماہ بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے تو عوام ثمرات سے کیوں محروم ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے:چیئرمین
گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے 14پیسے اضافہ ہوا ہے:گفتگو
عوامی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،حکومت کو لانگ ٹرم اقدامات اٹھانے ہوں گے
حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کا بوجھ براہ راست عوام کو منتقل ہورہا جو پہلے ہی معاشی اور سماجی دباؤ کا شکار ہیں
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ 70 ماہ بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے تو عوام اس کے ثمرات سے کیوں محروم ہیں،حکومت قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے اشیاء خوردونوش،پٹرولیم مصنوعات اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی کرائے کیونکہ ان کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نا صرف عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں بلکہ عوام کا معیار زندگی بھی مسلسل کم ہوتا جارہا ہے جوکہ حکومتی ناکام پالیسیوں اور ناقص حکمت عملیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا ہے جبکہ 60 روپے فی لیٹر لیوی بھی وصول کی جا رہی ہے اس کے باوجود مہنگائی میں کمی کے دعوے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ان خیالات کا اظہار مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر ظلم اور کیا ہوگا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا بوجھ براہ راست عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، جو پہلے ہی معاشی، سیاسی اور سماجی دباؤ کا شکار ہیں، عوام سے مزید وصولی کے بجائے حکومت کو اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے معاشی مسائل کا حل نکالنا چاہیے تاکہ ملک آئی ایم ایف کی کڑی شرائط اور قرضوں کے چنگل سے آزاد ہوسکے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ عوامی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب کسی طور بھی پورا نہیں ہوسکتا اس کے لئے حکومت کو ڈنگ ٹپاو پالیسیوں کی بجائے لانگ ٹرم اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
03-12-2024

Exit mobile version