BBC Urdu TV

مہنگائی کے دور میں حکومتی بجٹ و پنشن میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔عبدالغفور چوہان

*مہنگائی کے دور میں حکومتی بجٹ و پنشن میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔عبدالغفور چوہان*

جہلم(میاں محمد ساجد )تفصیلات کے مطابق اس سال موجودہ حکومت پاکستان نے جو بجٹ پیش کیا ھے اس مہنگائی کے دور میں اونٹ کے منہ میں زیرہ ھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع جھلم نائیک (ریٹائرڈ) عبدالغفور چوہان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنشنرز کے ساتھ پندرہ فیصد اضافہ کر کے مزاق کیا ھے۔اس مہنگائی کے دور میں کم از کم 35 پینتیس فیصد اضافہ کرنا چائیے تھا۔لہذا بجٹ پاس ھونے سے پہلے حکومت پینشرز کے بارے میں سوچے اس کے علاوہ ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبداقیوم ملک سے درخواست ھے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔

Exit mobile version