ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، چوری شدہ مویشی فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم برآمد
تھانہ چوٹالہ پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے چوری شدہ مویشی فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم 01 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،ملزمان سے مزید تفتیش جاری،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
مویشی چوری سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
