مولانا خانزیب شہید پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ سید معصوم شاہ باچا
خیبر پختونخوا عوام ایک بہترین عالم دین سے محروم ہو گئی۔ سابق مشیر وزیر اعلیٰ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سید معصوم شاہ باچا نے کہا کہ مولانا خانزیب شہید پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا خیبر پختونخوا عوام ایک بہترین عالم دین سے محروم ہو گئے انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی قتل عام حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے لیکن موجودہ حکومت کی لا پرواہی اور غلط پالیسیوں سے عوام تحفظ سے محرومی کا شکار ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سید معصوم شاہ باچا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ مولانا خانزیب شہید کی المناک شہادت پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ہم ایک پر امن باوقار آواز سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مولانا خانزیب شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
