مولانا خانزیب شہید پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ تیمور خان خٹک
مولانا خانزیب شہید پر حملہ صرف اے این پی پر حملہ نہیں بلکہ یہ پختون شعور و امن پر حملہ ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تیمور خان خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے علماء معروف عالم دین اور آمن و حق کی توانا آواز مولانا خانزیب شہید اور ان کے ساتھیوں پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدترین درندگی ہے اس درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں مولانا خانزیب شہید پر حملہ صرف اے این پی پر حملہ نہیں بلکہ یہ پختون شعور و آمن پر حملہ ہے یہ المناک حادثہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ پختونوں کے سرزمین پر خون بہانا کتنا آسان بنا دیا گیا ہے مولانا خانزیب شہید جیسے بہادر نظریاتی اور پُرامن عالم دین کا ساتھیوں سمیت یوں سرِ عام قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردی کا جن بوتل سے باہر آ چکا ہے اور آئے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات نے ریاست اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ضم شدہ اضلاع میں جو لوگ امن انصاف اور اپنی قوم کے حقوق کی بات کرتے ہیں، انہیں چُن چُن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے مولانا خانزیب کو صرف اس لیے شہید کیا گیا کہ وہ نہ جھکتے تھے نہ بکتے تھے وہ حق کے علمبردار تھے اور دہشت گردی کے خلاف صفِ اول میں کھڑے تھے افسوسناک امر یہ ہے کہ ریاستی ادارے اور حکومتیں مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ہم برسوں سے چیخ رہے ہیں کہ دہشت گرد پھر سے منظم ہو رہے ہیں لیکن کوئی کان دھرنے کو تیار نہیں باجوڑ سمیت قبائلی اضلاع میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں اب کوئی راز نہیں رہیں خیبرپختونخوا قتل گاہ بن چکا ہے پختونوں کی سیاسی لیڈرشپ علماء جرگہ مشران سماجی کارکنان کو بے دریغ قتل کئے جارہے ہیں خیبرپختونخوا باالخصوص قبائلی اضلاع میں دہشتگردوں کا راج ہے خدارا پختونوں کو امن دو پختونوں کو جینے دو ہم مولانا خانزیب شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے خاندان کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ یہ خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اللہ تعالٰی مولانا خانزیب شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
