مولافضل الرحمن جب کہیں گے حکومت چھوڑ دیں گے۔وفاقی وزیر صنعت
وزیر اعظم کی قیادت میں ملک سیاسی استحکام کی طرف گامزن، معاشی استحکام بھی آئے گا حکومت صنعتی ترقی کیلئے بجلی اور گیس میں ریلیف دے گی۔رانا تنویر حسین
نارنگ منڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ہمیشہ باتیں مانیں، جب کہیں گے حکومت چھوڑ دیں گے،بانی پی ٹی آئی ایک طرف وزیراعظم بننا چاہتا ہے دوسری طرف توشہ خانہ سے گھڑیاں اور گلدان چوری کئے جا رہے ہیں، عوام سمجھ جائیں کہ بانی پی ٹی آئی یہودی پراڈکٹ ہے اور اس کی نئی نسل بھی یہودیوں کے پاس ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن اور ان کی دبئی، نیو جرسی سمیت دیگر ممالک میں جائیدادیں ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے سمجھوتے مشکل ضرور ہیں مگر عوام بہت جلد خوشخبریاں سنیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ عدلیہ نے پچھلے ادوار میں بھی فتنہ خان کی مدد کی اور آج بھی بعض حصے اس کی سہولت کاری کر رہے ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک سیاسی استحکام کی طرف گامزن، معاشی استحکام بھی آئے گا، حکومت صنعتی ترقی کے لئے بجلی اور گیس میں ریلیف دے گی۔
