BBC Urdu TV

مورثی سیاست نے عوام کو محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا۔احمدندیم اعوان

مورثی سیاست نے عوام کو محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا۔احمدندیم اعوان

کراچی :(اسٹاف رپورٹ)

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کےصدراحمدندیم اعوان نے کہاہے کہ مورثی سیاست نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔کراچی کے عوام روایتی سیاسی جماعتوں سے بیزار ہوچکے ہیں ۔ مرکزی مسلم لیگ ہی عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ہم خدمت کی سیاست کاجذبہ لیےآگےبڑھ رہے ہیں ۔ عوام اور مختلف سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد میں مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت روایتی حکمرانوں کےلیے کھلاپیغام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوکراچی ٹاؤن میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تنظیمی اجلاس کے موقع کارکنان کی بڑی تعدادموجودتھی۔اور عوام کی بڑی تعداد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مرکزی مسلم لیگ کراچی میں تنظیم نو مہم کا آغازکرچکی ہے ۔اس سلسلے میں تنظیمی اجلاس اور ٹاؤن باڈیز کے نئے عہدےداران کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم اعوان کا کہناتھاکہ ہم علاقائیت و لسانیت کا نہیں بلکہ خدمت انسانیت کا منشور لے کر آئے ہیں۔ ہماری خدمت کی سیاست کا ایجنڈا کامیابی سے ہر گھر تک پہنچ رہا ہے۔ لوٹ مار ،کرپشن اورمفادات کی سیاست کرنے والوں کو اپنا انداز بدلنا پڑے گا۔اب پاکستان میں نظریہ پاکستان اور خدمت کی سیاست کرنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔

Exit mobile version