BBC Urdu TV

موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں:معین قریشی

موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں:معین قریشی

مستقبل پاکستان کا مقصد ملکی ترقی وخوشحالی اور عوام کی بہتری ہے:جنرل سیکرٹری
فرد واحد کو نوازانے کے لیے کی جانے والی آئینی ترامیم کی بھرپور مخالفت کریں گے:گفتگو
تحریک انصاف کی دھرنا سیاست کی حقیقت واضع ہوچکی،عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے
ملک میں نئے صوبوں کے حامی،بیرون ممالک قرضوں کی بڑھتی ہوئی شرح شاہانہ طرز حکمرانی کا شاخسانہ
مرکزی جنرل سیکرٹری مستقبل پاکستان معین قریشی کی سینئر پارٹی رہنماؤں اور سیاسی و سماجی شخصیات سے گفتگو

مرکزی جنرل سیکرٹری مستقبل پاکستان معین قریشی نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں عوام خود اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا اس کیلئے قابل و اہل افراد کو آگے لانے کی اشد ضرورت ہے، مستقبل پاکستان کا مقصد ملکی ترقی وخوشحالی اور عوام کی بہتری ہے، اس پر کسی قسم کا کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد بھی یہی تھا اور اسی لے کر آگے بڑھ رہے ہیں،مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کی بڑھتی ہوئی شرح نے اتحادی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول رکھ دیا ہے اب وہ عوام کو کوئی بھی دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے،جنوبی پنجاب سمیت ملک میں نئے صوبے بننے چاہیے اس سے عوام کو درپیش مسائل و پریشانیاں کم ہوں گے،بیرون ممالک قرضوں کی بڑھتی ہوئی شرح کی بنیادی وجہ شاہانہ طرز حکمرانی ہے اگر یہ لوگ سادگی اپنا لیں تو قرضوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی سنٹرل آفس میں سینئر پارٹی عہدیداران اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان فرد واحد کو نوازانے کی آئینی ترامیم کی کسی طور بھی حمایت نہیں کرے گی اور نہ پاکستان ایسے کسی اقدام کا متحمل ہوسکتا ہے اب یہ سب کچھ بند ہوجانا چاہیے کیونکہ پسند و ناپسند کی سیاست نے جو ملک و قوم کو نقصان پہنچایا ہے وہ نا قابل تلافی ہے اگر اس سے پیچھا نہ چھڑایا گیا تو اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں۔معین قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی دھرنا سیاست کھل کر واضع ہوچکی ہے، ملکی املاک اور عوامی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کی حقیقت اب کسی سے بھی پوشیدہ نہیں رہی اس کے باوجود اگر یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ عوامی ہمدردیوں کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے تو یہ ان کی خام خیالی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔مرکزی جنرل سیکرٹری نے پارٹی کارکنان کو عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم کرنے اور ان کی مشکلات کے حل کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر مستقبل پاکستان کے سینئر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ پارٹی کے مشن اور وژن کے مطابق ملک کی خدمت کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
11-10-2024

Exit mobile version