BBC Urdu TV

منگلا پولیس کی بڑی کامیابی ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ بھی برآمد

منگلا پولیس کی بڑی کامیابی ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار ملزمان سے مال مسروقہ بھی برآمد

منگلا( مستنصر کیانی سے) تفصیلات کے مطابق 25/26 دسمبر 2024 کی درمیانی شب منگلا نکی کے مقام سے ٹرانسفارمر چوری ہونے کے بعد لائن سپرینڈینٹ ثاقب کی مدعیت میں ایف آئ آر درج کی گئ ۔

ایف آئ آر درج ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ منگلا خالد بشیر صاحب نے ہمراہ ٹیم SI عاطف، ظہیر عباس ، امجد شاہ ڈی ایف سی، مسعود شاہ، اعتزاز الحسن، اور ٹیکنکل برانچ کے عبدالجبار کے ساتھ تفتیش کا آغاز کیا اور کامیابی کے ساتھ بین الصوبای ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار کر لیا اور مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔ملزمان نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں منگلا، افضل پور، چکسواری ، اسلام گڑھ ، ڈڈیال کوٹلی سے سات ٹرانسفارمر چوری کرنے کا اعتراف کیا۔
ملزمان میں نوید اقبال سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر، گلزرین سکنہ ایبٹ آباد، عبدالجبار سکنہ گوجر خان ، انجم مشتاق سکنہ گوجر خان شامل ہیں۔
مکحمہ برقیات اور اہل علاقہ نے ملزمان کو گرفتار کرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے پر ایس ایچ او تھانہ منگلا خالد بشیر صاحب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version