BBC Urdu TV

منشیات اسمگلنگ کے خلاف موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی کامیاب کارروائی

منشیات اسمگلنگ کے خلاف موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی کامیاب کارروائی

کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین گرفتار

خفیہ اطلاع پر اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مشکوک کار کو روکا گیا

ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

گاڑی میں خواتین اور بچوں کی موجودگی کے سبب اے این ایف ٹیم نے جوابی فائرنگ سے اجتناب کیا

اے این ایف ٹیم نے محتاط انداز میں گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے ملزمان کو بنا نقصان پہنچائے گرفتار کر لیا

تلاشی کے دوران کار سے 1.2 کلوگرام وزنی چرس کے 40 پیکٹ برآمد ہوئے

کار سے مجموعی طور پر 48 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

منشیات اسمگلنگ کی آڑ میں خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا تشویشناک امر ہے۔

منشیات اسمگلرز کی جانب سے یہ عمل معمول بنتا جا رہا یے جو کہ معاشرے کیلئے نقصان دہ ہے

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version