مندنی پولیس کی کامیاب کارروائی ، ائس اور اسلحہ نمائش میں ملوث تین ملزمان گرفتار۔
ملوث گرفتار ملزمان سے ائس اور پستول برآمد ، مقدمات درج ، مزید تفتیش جاری ہے۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ۔ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مندنی فضل دیان خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 2171 گرام ائس اور ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
