ممتاز اوورسیز پاکستانی ناہید رندھاوا کی چیئرمین او پی ایف سے ملاقات۔
سید قمر رضا شاہ کو برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانی بزنس میں ناہید رندھاوا نے وفد کے ہمراہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (اوپی ایف) کےمرکزی دفتر کا دورہ کیا اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوپی ایف سید قمر رضا شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ تارکین وطن کی جانب سے پاکستان میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع پرخصوصی تبادلہ خیال کیا۔ناہید رندھاوا نے چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا شاہ کو برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا شاہ نے جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
