ملیر : عوام دوست ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کے حکم پر آج 9 رمضان کو بھی اشیائے خوردونوش کے پرائس چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
ایڈیشنل ڈپٹی ملیر 2 عارف علی لغاری ، اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری ڈاکٹر مراد عباسی نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے احکامات کی روشنی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ابراہیم حیدری ، قائداباد، ،شرافی گوٹھ اور مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا،
گرانفروشوں و منافع خوروں کو جرمانے کیے گئے اور متعدد دکانوں کو وارننگ بھی دی گئی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیر عارف علی لغاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر ملیر کے احکامات پر عوام کی ریلیف دلانا ہی ہماری پہلی ترجیح ہے،
دوسری طرف اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ممشاد علی شاہانی، اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن اور اسسٹنٹ کمشنرز ائیرپورٹ نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مارکیٹوں کا وزٹ کرکے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سٹاف آفیسر رضواں علی عباسی اور دیگر اسٹاف بھی مختلف کارروائیوں ہمراہ تھا
ملیر : (زاہد اقبال بھٹہ)
