BBC Urdu TV

ملک کسی طور بھی سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا:سید راشد حسین بخاری حزب

ملک کسی طور بھی سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا:سید راشد حسین بخاری
حزب اختلاف احتجاج کی بجائے قوم کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دے:گفتگو

ملکی مفاد کا تقاضا یہ ہے کہ دونوں فریق پیچھے ہٹیں اور سیاسی حدت میں کمی لائیں:نائب صدر
احتجاج جمہوری حق ہے مگر اس کے کچھ قواعد و ضوابط بھی ہوتے جن پر عمل کرنا بھی ضروری ہے

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملک کسی طور بھی سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاکستان کو پہلے ہی بے پناہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور قوم مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے ایسے وقت میں احتجاج اور سڑکیں بند کرنے والے ملک اور قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے،حکومت اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ملک اور عوام کو آپسی اختلافات کی بھینٹ نہ چڑھائیں، سڑکوں پر فیصلے اور توڑ پھوڑ کی بجائے اسمبلی فلور پر معاملات کو حل کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس کے ملکی امن و امان کے ساتھ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاست کو ہوا دینے کی بجائے افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ان خیالات کا اظہار موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے وسط میں اسلام آباد میں شنگھائی تعاؤن تنظیم کا اجلاس ہونا ہے ایسے میں وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کسی طور بھی مناسب نہیں ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملکی مفاد کا تقاضا یہ ہے کہ دونوں فریق ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں اور سیاسی حدت میں کمی لائیں اگرچہ احتجاج جمہوری حق ہے مگر اس کے کچھ قواعد و ضوابط بھی ہوتے جن پر عمل کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
04-10-2024

Exit mobile version