BBC Urdu TV

ملک میں نظام عدل کا نفاذ اورزکوۃ و عشر کا اسلامی نظام قائم ہو جائے تو ہمیں آئی ایم ایف

ملک میں نظام عدل کا نفاذ اورزکوۃ و عشر کا اسلامی نظام قائم ہو جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ رہے گی۔

ہمیں اس وقت اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ہر ایک کو اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کرنی چاہیے۔اگر ہم ایمانداری اور محنت سے اپنی اپنی ذمہ داری ادا کریں تو 3 سال میں ہمارا ملک اپنے پاؤ ں پر کھڑا ہو سکتا ہے۔اگر انصاف اور زکوۃ کانظام باقاعدہ نافذ ہو جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ہمیں انصاف کرنے کی ضرورت ہے جو فوری بھی ہو اور مساوات کے ساتھ ہو۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان سے ایبٹ آباد پریس کلب صحافیوں کے وفد کی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں ملاقات۔
انہوں نے مزید کہا کہ تصوف بندے کو خالص کر دیتا ہے اللہ اللہ کرنے سے بندے میں وہ خلوص پیدا ہوتا ہے کہ بندہ عملی زندگی میں اپنے معاملات للہ کی رضا اور نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق کرتا ہے۔سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الاخوان،الاخوات،الفلاح فاؤنڈیشن،صقارہ ایجو کیشن سسٹم سب سلسلہ عالیہ کی ذیلی تنظیمیں ہیں جو سلسلہ عالیہ کے تحت کام کرتی ہیں مرکز یت سلسلہ عالیہ کی ہے۔
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مرکز دارالعرفان منارہ میں امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان سے ایبٹ آباد پریس کلب صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جن میں صدر پریس کلب ایبٹ آبادراجہ ہارون(روزنامہ محاسبہ) صدر یونین آف جرنلسٹ ثاقب خاں (ابتک ٹی وی) جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ عاطف قیوم (سماء ٹی وی)سابق صدر پریس کلب عامر شہزاد جدون(روزنامہ جنگ) صدر الیکٹرانک میڈیا سہیل عباسی (ہم ٹی وی)جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا ایسوسی ایشن ہری پور طاہر محمود کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے۔

آخر میں انہوں ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Exit mobile version