BBC Urdu TV

ملک محمد افضل میر صوبائ سینئر نائب صدر پنجاب اور چوہدری راشد محمود صدر ٹیچرز

ملک محمد افضل میر صوبائ سینئر نائب صدر پنجاب اور چوہدری راشد محمود صدر ٹیچرز یونین ضلع جہلم نے آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

(ثاقب محمود)
چوہدری راشد محمود اور ملک محمد افضل میر نے آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کا گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے مین گراؤنڈ میں افتتاح کیا ، جس میں صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہاکی ٹیموں نے اس سپورٹس ایونٹ میں حصہ لیا ،بعد ازاں دونوں عہدے داران نے گورنمنٹ الیمنٹری سکول لنگر پور میں اور گورنمنٹ پرائمری سکو کو ٹھا پرانا میں امرود اور جامن کے درخت لگائے اور اس طرح پنجاب میں شجر کاری پروگرام میں اپنا حصہ ڈالا انہوں نےاپنے خطاب میں کہا کہ سر سبز اور اور خوشحال پنجاب ہماری منزل ہے "ایک طالب علم ایک پودا "۔۔۔۔۔ کے سلوگن کو پنجاب میں اس طرح تقویت ملی ،انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کے طلباء بھی شجرکاری کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ صرف درخت لگانا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی مکمل نشوونما تک دیکھ بھال اور حفاظت بھی ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے

Exit mobile version