BBC Urdu TV

ملک قرض سے نہیں روزگار کے مواقع بڑھانے سے آگے بڑھے گا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملک قرض سے نہیں روزگار کے مواقع بڑھانے سے آگے بڑھے گا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

آئی ایم ایف کا 7ارب ڈالر کا توسیعی فنڈ پروگرام ملکی معیشت پر بوجھ ثابت ہوگا:گفتگو
جی ڈی پی میں قرض کا حصہ 74 فیصد سے تجاوز، مزید بڑھنے کابھی خدشہ ہے:چیئرمین
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 26.2 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں:اظہار خیال
سالانہ لاکھوں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان خلیجی ممالک سمت دیگر ملکوں میں مزدوری کیلئے جاتے ہیں

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک قرض سے نہیں روزگار کے مواقع بڑھانے سے آگے بڑھے گا،آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا توسیعی فنڈ پروگرام ملکی معیشت کی بحالی نہیں بلکہ اس پر مزید بوجھ کا باعث بنے گا کیونکہ اس کی وجہ سے جہاں ملک و قوم کو درپیش معاشی مسائل بڑھیں گے وہاں مہنگائی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوگا،رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 26.2 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں بھی کرنی ہیں اگر ملک پر اسی طرح بیرونی قرض بڑھتا رہا تو معاشی حالات میں بہتری تو دور کی بات اس کے بارے سوچا بھی نہیں جاسکتا،سالانہ لاکھوں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان خلیجی ممالک سمیت دیگر ملکوں میں محنت مزدوری کرنے کے لیے جاتے ہیں اگر انہیں اپنے ملک میں ہی روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تو اس سے جہاں غربت و بے روزگاری میں کمی ہوگی وہاں ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔ان خیالات کا اظہار آئی ایم ایف قرض پروگرام اور ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے کاروبار کے مواقع فراہم کرنا تو دور کی بات جو پہلے سے چل رہے ہیں انہیں ضم یا سمیٹنے کو ترجیح دی جارہی ہے اگر یہ سب کچھ اسی طرح چلتا رہا تو آنے والے دنوں میں معاشی مسائل مزید خطرناک صورتحال اختیار کر جائیں گے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی معیشت پر پہلے ہی ضرورت سے زیادہ قرض حاوی ہے اور جی ڈی پی میں قرض کا حصہ 74 فیصد سے تجاوز کرچکا ہے اسے کم کرنے کیلئے صنعتی،پیداواری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانا ہوگی ورنہ کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
14-09-2024

Exit mobile version