BBC Urdu TV

ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی احسن کارروائی، غفلت اور لاپرواہی سے آئل ٹینکر

ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی احسن کارروائی، غفلت اور لاپرواہی سے آئل ٹینکر چلا کر خاتون کو زخمی اور 02 بچوں کو جاں بحق کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے غفلت اور لاپرواہی سے آئل ٹینکر چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی جبکہ 02 بچے جاں بحق ہو گئے تھے،

واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version